دلتوں کے گھر جانے اور ان کے ساتھ کھانا کھانے کی بی جے پی اعلی قائدین نے پارٹی لیڈرس کو دی ہدایت

نئی دہلی :مودی حکومت کے تین سال کی تکمیل کے جشن کے حوالے سے مختلف ریاستوں میں بی جے پی لیڈرس کو پارٹی کی اعلی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ وہ دلتوں کے گھر جائیں ‘ اس کے ساتھ شب بسر ی کریں بالخصوص نارتھ ایسٹ ریاستوں میں‘ بہترین انداز میں ان سے سوچھ بھارت ابھیان کے متعلق بات کریں‘ دلت خاندانوں کو پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں شامل کرتے ہوئے ان کے ناموں کا اندرج کریں ‘ دلتوں سے پارٹی کی قریب ظاہر کرنے کے کم سے کم ایک وقت کا کھانا ان کے ساتھ کھائیں۔

ایک مرکزی وزیر نے بتایاکہ ’’ جب ہم(یونین منسٹرس اور پارٹی لیڈرس) حکومت کی کامیابیوں کے متعلق بات کریں گے تو یقینی طور پر وہ اور بہت سارے لوگ پارٹی کی رکنیت سازی حاصل کریں گے‘‘۔

مذکورہ منسٹر نے کہاہے کہ بی جے پی منتظمین او ر ساتھ ہی ساتھ وزرا ء کو ایک ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں صاف طور پر اس بات کا ذکر کیاہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے جو ہدایت دی جارہی ہے اس پر عمل کیاجائے۔کلچرل اور ٹورزام منسٹر مہیش شرما نے جمعرات کے روز نوپاڈا میں اپنے اڈیشہ دورے کے موقع پر دلت خاندان کے ساتھ کھانا کھایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 45لوگو ں کو پارٹی کا رکن بھی بنایا۔قبل ازیں یونین توانائی منسٹر پیوش گوئل نے پارٹی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کرناٹک کے بومناہالی‘ ہونگاساندرا کی امبیڈکر کالونی میں ایک دلت کے گھر کا دورہ کیا‘ اوراس گھر کی ایک عورت کے ہاتھوں کا بنا کھانا بھی کھایا۔

بعدازاں انہوں نے کھانے اور مذکورہ خاندان کی مہمان نوازی کی ستائش بھی کی۔چند دن قبل کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدوراپا ن بھی ایک دلت خاندان کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے نظر ائے تھے ۔

اس کی شروعات پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ سے ہوئی جنھوں نے 22-24مئی کے دوران ریاست تلنگانہ کے دورے کے موقع پر ایک دلت خاندان کے گھر ملاقات کے دوران لنچ کیاتھا۔