دفعہ 370ختم کردی گئی تو کشمیر کا رشتہ ہندوستان سے ختم ہوجائے گا، یہ دفعہ ہندوستان او رکشمیر کے درمیان ایک پُل ہے اس کو مت توڑیں ۔ شاہ فیصل

سری نگر: سابق آئی اے ایس شاہ فیصل او رجموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ جس دن دفعہ 370ختم ہوجائے گی اسی دن مرکز کا ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ رشتہ ختم ہوجائے گا۔ دی وائر کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دفعہ ملک میں بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے آج اس کو حذف کرنے کے بارے میں باتیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی سیاست کو مضبوط بنانے کیلئے نہیں بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں بی جے پی کو فائد ہ پہنچانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن دفعہ 370 ختم کردیا جائے گا اسی دن یونین آف انڈیا او رکشمیر کے درمیان رشتہ ختم ہوجائے گا۔

شاہ فیصل نے اس دفعہ کو ایک پل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا او رجموں کشمیر کے درمیان یہ دفعہ ایک پل ہے او راس پل کو مت توڑئے۔ روا ں عام انتخابات میں حصہ نہ لئے جانے کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی سیاسی جماعتوں نے مجھ پر الزام عائد کیا تھا کہ میں ووٹ تقسیم کر نے کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔ اس لئے میں نے انتخابات میں حصہ لینے سے گریز کرلیا۔