دفعہ 35اے کو ختم کریں گے تو رشتہ خود بخود ختم ہوجائے گا۔ شا ہ فیصل ائی اے ایس

سرینگر- وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے2010 بیچ کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے آئین ہند کی دفعہ 35 اے کا نکاح نامے سے موازانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے منسوخ کرنے سے رشتہ خودبخود ختم ہوجائے گا۔

شاہ فیصل نے اتوار کی شام مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا میں
دفعہ 35 اے کا موازانہ نکاح نامے سے کروں گا۔

آپ اسے منسوخ کریں گے تو رشتہ خود بخود ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد بحث کے لئے کچھ بھی نہیں بچے گا۔

بھارت کے لئے ریپستان کا لفظ استعمال کرنے کی وجہ سے حال ہی میں خبروں میں رہنے والے شاہ فیصل جو اس وقت سٹیڈی لیو پر امریکہ میں ہیں، کا دفعہ35 اے پر ٹویٹ معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت سے محض پندرہ گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔

شاہ فیصل کے ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، فاروق خان نامی ٹویٹر صارف نے لکھا طلاق کے کاغذات تو اقوام متحدہ کے پاس ہیں۔

صرف تصدیق کا انتظار ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر حکومت نے گذشتہ ماہ شاہ فیصل کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کے لئے ریپستان کا لفظ استعمال کیا۔

شاہ فیصل نے رواں برس اپریل کے اواخر میں انگریزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کی تھی جس کی سرخی کچھ یوں تھی فحش فلموں کے عادی نوجوان نے اپنی 46 سالہ ماں کے ساتھ ریپ کیا۔ گجرات میں گرفتار کرلیا گیا۔

کشمیری آئی اے ایس افسر نے بعدازاں اس خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا پدرانہ نظام پلس آبادی پلس ناخواندگی پلس شراب پلس پورن پلس ٹیکنالوجی پلس انارکی از اکول ٹو ریپستان۔