اننت ناگ: جموں کشمیر میں وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی سربراہی والی پیپلز ڈیمووکریٹک پارٹی (ٖپی ڈی پی ) نے کہا کہ ریاست خصوصی پوزیشن دینے والی آئین ہند دفعہ ۳۷۰ ریاست کے ہندوستان سے الحاق کی بنیاد ہے۔
پارٹی کے مطابق بی جے پی نے ’’ ایجنڈہ آف الائینس ‘‘ میں لکھ کر دیا کہ وہ اس دفعہ کوہٹا نے کی بات نہیں کریگی۔
پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے پیر کے دن یہاں پوسٹ آفس پا سپورٹ سیوا کیندرا کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ’’ ہندوستان کے لوگوں کو سوچنا اور سمجھنا چاہئے کہ جموں و کشمیر کا اگر کو ئی رشتہ ہندوستان کے ساتھ ہے تو اس نکی بنیاد دفعہ ۳۷۰ ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ ان کا دماغی توازن کہاں ہے ۔
جب وہ اس دفعہ کوہٹا نے کی بات کر تے ہیں ۔دفعہ ۳۷۰ جموں و کشمیر کے درمیا ن تعلقات کا پل ہے۔اگر اس کو ہٹا دیا جائے تو الحاق کہا ں رہے گا‘‘۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ دفعہ ۳۷۰ نہیں ہٹائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کے مرحوم قائد مفتی صاحب نے وزیر اعظم سے الائنس کیا ہے۔طرفین کے ما بین طے کئے گئے ایجنڈہ آف الائنس میں کلئیر ہے کہ وہ دفعہ ۳۷۰ کی بات نہیں کریں گے ۔
ہم نے اس دفعہ کو بچانے کے لئے الیکشن لڑا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے لئے ہی معرض وجود میں آیاہے۔
محبوبہ مفتی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمیں ایک موقع دیں۔ ہم جموں و کشمیر کے سیاسی مسئلہ کو حل کریں گے ۔ پی ڈی پی کی بنیاد ہی کشمیر کا حل ہے۔