دفعہ ۳۵؍ A کا متحد ہوکر دفاع کریں گے : محبوبہ مفتی 

سری نگر : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر او رسابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ علیحدگی پسند جماعتیں ، نیشنل کانفرنس او رپی ڈی پی اپنے نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر دفعہ ۳۵؍ اے کا دفاع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ ۳۵؍ اے کا دفاع ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنچ ہے ۔محترمہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اپنی جماعت پی ڈی پی کے ۱۹؍ ویں یو م تاسیس کے سلسلہ میں یہاں شیر کشمیر پارک میں منعقدہ ایک پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ میں آج اس اسٹیج سے علیحدگی پسند جماعتوں او رنیشنل کانفرنس سے کہتی ہوں۔کانگریس ایک نیشنل پارٹی ہے ۔ان کے قومی مفادات ہوتے ہیں ۔ہمارے لئے جموں کشمیر کے مفادات الگ ہیں ۔اس وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج دفعہ ۳۵؍اے ہے ۔ہم اپنے اختلافات ایک طرفہ رکھ کر دفعہ ۳۵؍ اے کا دفاع اسی طرح کریں گے ۔جس طرح ہم نے گزشتہ دو برسوں کے دوران کیا ہے ۔بتادیں کہ سپریم کورٹ نے دفعہ ۳۵؍ اے کی سماعت کے لئے ۶؍اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔محبوبہ مفتی نے دعوا کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت کے دوران دفعہ ۳۵؍ اے کا کامیاب دفاع کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب دفعہ ۳۵؍ اے سپریم کورٹ میں تھا توتب میرے لئے حکومت سے الگ ہوجانے کا وقت آگیا تھا ۔میں نے مودی جی سے ملاقات کی او رکہا کہ آپ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ آپ دفعہ ۳۷۰؍ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے ۔ میں نے مودی جی سے کہا کہ دفعہ ۳۵؍ اے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے او رآپ کا اٹھارنی جنرل اس کا دفاع نہیں کررہا ہے ۔اسی اٹھارنی جنرل نے بعد میں بیان دیا کہ دفعہ ۳۵؍ اے پر سماعت کو تعطل میں رکھا جائے کیو نکہ ہم نے جموں کشمیر میں بات چیت کے لئے مذاکرات کارنامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ ۳۵؍اے غیر ریاستی شہریوں کو جموں و کشمیر میں مستقل سکونت اختیار کرنے ، غیر منقولہ جائیداد