دفعہ ۳۵؍ اے کے دفاع کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل 

نئی دہلی : ریاست جموں و کشمیر کوخصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ ۳۵؍ اے کا دفاع کرنے کیلئے نیشنل کانفرنس کی جانب سے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ۔نیشنل کانفرسن پارٹی کے رکن ناصر اسلم وانی نے یہ عرضی داخل کی ہے ۔اورمعروف وکیل ادیبہ مجاہد نے اس کیس کی پیر وی کررہی ہے ۔

اس دوران پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہی دفعہ ۳۵؍ اے کے خلاف ہورہی سازشوں کا انکشاف کیا ہے ۔اور اس دفعہ کی اہمیت او رافادیت اجاگر کرنے کیلئے ریاست بھر میں جانکاری پروگراموں کا انعقاد کیا اور دفعہ کو ختم کرنے کی سازش کے خلاف ہر سطح پر اپنا احتجاج درج کروایا ۔ دریں اثناء سری نگر میں اس بل کے تائید میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق ایم ایل اے محمد سعید آخون نے کیا ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دفعہ ۳۵؍ اے کی اہمیت او رافادیت کے علاوہ آئین ہند کی اس دفعہ کے خاتمہ سے جموں و کشمیر کے عوام پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں بھی آگاہی دلائی گئی ۔ایسے میں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس دفعہ کے خلاف آواز اٹھائیں ۔