جمو ں : نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی جاوید احمد رانا نے دھمکی دی ہے کہ اگر جموں کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعات ۳۵؍ اے او ر۳۷۰؍ ہٹائی گئیں تو ریاست میں ترنگے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰؍ کی منسوخی سے جموں کشمیرکا ہندوستان سے الحاق خود بخود ختم ہوجائے گا ۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اپنے حلقہ مینڈھر میں ایک پارٹی میٹنگ سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں آج میڈیا کے ذریعہ دیش کے وزیر اعظم نریندر مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ جس دن دفعہ ۳۵؍ اے یا دفعہ ۳۷۰؍ختم ہوگی اس دن ہندوستان کا جھنڈا اس ریاست میں نہیں رہے گا ۔
جاوید رانا نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰؍ کی منسوخی سے جموں و کشمیر کا ہندوستان سے الحاق خود بخود ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں ہندوستان کا نام لیو ا کوئی نہیں ہوگا ۔
کیو نکہ اس دفعہ کی بدولت ہی ہمارا دیش کے ساتھ الحاق ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دفعہ ۳۵؍ اے کی سماعت کیلئے ۶؍ اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔