پاناجی: مرکزی وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہاکہ ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن مشتعلکرنے پر دشمن کی آنکھیں نوچ لیں گے۔انہوں نے گوا میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر کوئی بری نیت سے ملک پر نظر ڈالے تو اس کی آنکھیں نکال کر ہاتھ میں دے دی جائیں گی۔ہمارے پاس اتنی طاقت ہے ۔پچھلے تین دنوں میں سرحد پر فائیرنگ میں کمی آئی ہے اس کی وجہہ ہم جیسے کو تیسا کا جوا ب دے رہے ہیں۔گولی کا جواب گولی سے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے ہم جانتے ہیں۔
منوہر پریکر نے کہاکہ گوا والوں کو اس بات کا فخر کرنا چاہئے کہ آپ اپنا( منوہرپریکر)مرکز میں وزیر دفاع کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعدچار مواقعوں پر ملک کے دشمنوں کو سخت جواب دینے میں کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے گوا اور ممبئی جیسے شہریوں میں سپاری کے ذریعہ قتل وغارت کے بازار کے خاتمہ کا سہرہ بھی ریاست میں بی جے پی کے اقتدار کے سر باندھا۔انہوں نے نوٹوں کی تنسیخ کے اعلان کے بعد کالے دھن‘ دہشت گردی اور اسمگلنگ کے مکمل طور پر خاتمے کا بھی اعلان کیا۔