دسترخوانو ں کی تصاویر پوسٹ نہ کریں، غریبو ں کی دلآزاری ہونے کا امکان، اردن کے دارلاافتاء کا مشورہ

قاہرہ: سوشل میڈیا پربالخصوص رمضان المبارک کے موقع پر گھروں میں دسترخوانوں او رکھانوں کی میزو ں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گشت کرتی نظر آتی ہے۔ ان دسترخوانوں میں کھانے کے لذیذ پکوان موجود ہوتے ہیں۔ لذیذ مشروبات دستیاب ہوتے ہیں۔ بعض لوگ اپنے جان پہچان والوں کے لئے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر کئی تبصرے کئی جاتے ہیں۔ لیکن اس سلسلہ میں اردن میں سرکاری داراالافتاء کے میڈیا ترجمان نے ایک اخباری بیان کے ذریعہ سے کہا کہ رمضان میں سوشل میڈیا پر کھانے کے مختلف اشیاء سے لبریز دسترخوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنی چاہئے۔ اس سے غریبوں او رمحتاجوں کو ذہنی تکلیف او رجذبات مجروح ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ لہذا ان کے جذبات کے پیش نظر اس طرح کا تصاویر سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہئے۔