نئی دہلی : دہلی کے جنوبی ضلع میں مرکزی حکومت کی جانب سے ۱۶۵۰۰ ؍ درختوں کے کاٹے جانے کے منصوبے کے خلاف کانگریس نے صوبائی سطح پر مہم چلانے کی تیاری کرلی ہے ۔
اس تیاری کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دہلی خاتون کانگریس کی صدر شرمسٹھا مکرجی نے لیلا ہوٹل چوک سے درختوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔خاتو ن کانگریس کی کارکنان نے اس بابت دفاعی نعرے لگے بینر درختوں پر لگاکر علامتی مظاہرہ کیا ہے ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرمسٹھا مکر جی نے کہا کہ دہلی کی عاپ سرکار او رمرکزکی بی جے پی دونوں سرکاریں ایسی ہیں ان کے آنے کے بعد دہلی میں ہرا بھرا علاقہ کم ہوا ہے او ر درخت کاٹے جارہے ہیں ۔
ہمارے ملک کی راجدھانی میں مرکزی حکومت ہزاروں پیڑ کاٹنے کی تیاری کررہی ہے ۔
اس پارٹیوں کو اپنے لوگوں کی تک کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے۔اگر ایسا رہا تو دہلی میں آکسیجن کی کمی ہوجائے گی ۔