ملیشیائی علما کے وفد کی مھتمم مفتی ابولقاسم نعمانی سے خصوصی ملاقات
دیوبند۔ اسلامی ملک ملیشیا کے علماء کا ایک چھ رکنی وفد آج درالعلوم دیو بند پہنچااور ادارے کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔
اس دوران ملیشیائی علما نے کہاکہ درالعلوم کی خدمت سنہرے الفاظ سے لکھے کے لائق ہے ۔ درالعلوم دیو بند اسلام کو اس کی اصل شکل میں پیش کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کی رہنمائی کررہا ہے اور سرچشمہ ہدایت ہے۔
درالعلوم ملیشیاء کے مہتمم مولانا عبدالہادی کی قیادت میں دیو بند پہنچے ملیشیائی علما کے چھ رکنی وفد نے درالعلوم کے مہمان خانہ میں میں ادارے کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہاکہ درالعلوم دیو بند دین کا گہوارہ ہے ‘ ان کے ملک سمیت دنیا کے دیگر مسلم ممالک میں دیوبندی مکتبہ فکر کے مدارس درالعلوم دیو بند کے طرز پر ہی چل رہے ہیں او روہ دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ درالعلوم اسلام کی اصل شکل میں پیش کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کی رہنمائی کررہا ہے ۔ درالعلوم صرف اسلامی تعلیمات کی نشرواشاعت ہی نہیں کررہا ہے بلکہ اپن فتوؤں کے ذریعہ ملک اور بیرون ملک کے مسلمانوں کے دینی مسائل کو بھی حل کررہا ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ ہندوستان کے لئے درالعلوم اور یہاں کے اکابرکی جو قربانیاں ہیں وہ سنہرے الفاظ سے لکھنے کے قابل ہیں۔
انہیںیہاں آکر بڑی خوشی ہوئی اور ہمیشہ آنے کی تمنا رکھتے تھے جو آج پوری ہوئی ہے یہاں کا نظام دیکھ کر بھی بڑی مسرت ہوئی ہے ۔ مدارس اسلامیہ مذہب اسلام کے قلعے ہیں۔
اس دوران ادارے کے انتظامیہ نے ملیشیائی علما کا خیر مقدم کرتے ہوئے ادارے میں دی جانے والی تعلیم اور تربیت کے نارے میں تفصیلی گفتگو کی او رعلماء سے کہاکہ تحفظ دین مدارس کا بنیادی مقصد ہے‘ اس مقصد پر نظر رہنی چاہئے‘ ہمارا منشا مدارس کے ذریعہ دنیاکمانا نہیں بلکہ فروغ دین ہے۔
مدارس اگر فروغ دین کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے تو ان کا مستقبل بھی محفوظ ہے۔ مولانا نے کہاکہ مدارس کا منشا اسلامی علوم کی اشاعت وترویج ہونا چاہئے۔
بعدازاں وفد نے مسجد رشید ‘ درالعلوم کی لائبریری میں رکھی نایا ب کتابیں‘ ادارے کی تاریخی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا‘ وفد میں مولانا عبدالہادی کے علاوہ محمد اشرف ‘ لقمان اسمعیل‘ عمر صدیقی ‘ محمد ذوالماجدی‘ یوحاوی شامل تھے۔