نئی دہلی : دارالعلوم دیو بند کے ذریعہ شیعہ برادری کے یہاں افطار پارٹی میں سنی مسلمانو ں کی شرکت سے پرہیز کرنے سے متعلق فتویٰ کی مخالفت میں دہلی میں اتوار کو شیعہ ۔سنی افطار کا انعقاد کیا گیا ۔
اس افطار پارٹی میں دونوں برادری کے سماجی کارکنان او رصحافیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس پارٹی میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیر مین ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں کے علاوہ مولانا جنان اصغر بھی شامل ہوئے ۔
اس موقع پر سنی اور شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں نے ایک ساتھ مل کر افطار کیا ۔او رخاص بات یہ رہی کہ افطار کے بعد سنی مسلمانو ں نے شیعہ عالم دین کی امامت میں نماز بھی ادا کی ۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل دارالعلوم دیوبند نے ایک فتویٰ جاری کرکے سنی مسلمانوں سے شیعہ برادری کی افطار پارٹی میں شرکت سے پرہیز کرنے کے لئے کہا تھا جس کی ہر طرف سے تنقید کی جارہی ہے ۔