بی جے پی اپنے اپکو اقتدار میں دوبارہ آنے کے لئے طرح طرح کے حربہ استعمال کر رہی ہے اور یہ بات صحیح ہے کہ اس کے پاس اپنے کئے پاپو ں کا کچھ جواب نہیں ہے اسلئے یہ لو گ جس خاندان کے ساتھ جرم کیا انکے نام ہی ووٹر لسٹ سے غائب کرنے میں لگی ہے ۔
2015میں دادری میں ہجومی تشددمیں گوشت کے کھانے کی وجہ سے جن کا قتل ہوا انکا نام اخلاق ہے اور حد تو یہ ہوگئی کہ انکا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہو گیا ہے ۔
حالاںکہ ووٹر لسٹ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ خاندان کے کسی بھی فرد کا نام اب ووٹر فہرست میں موجود نہیں ہے۔ الیکشن کے تمام انتظامات دیکھ رہے بلاک سطح کے افسران کا کہنا ہے کہ گزشتہ متعدد مہینہ سے اخلاق کے گھر میں کوئی فرد نہیں رہ رہا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہٹا دیا گیا ہوگا۔
اخلاق کے خاندان نے لنچنگ سانحہ کے بعد سکیورٹی وجوہات سے گاؤں چھوڑ دیا تھا لیکن جمعرات صبح ووٹ ڈالنے کے لئے آئے تھے۔ لیکن انہیں فہرست میں اپنا نام نہیں ملا۔ فی الحال خاندان کے کسی بھی فرد نے اس معاملہ میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔