ممبئی۔ ہندوستان کو انتہائی مطلوب انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا قریبی اور 1993ممبئی بم دھماکوں کا ملزم فاروق ٹکلا کوگرفتار کرنے کے بعد آج متحد ہ عرب امارات( یو اے ای) سے واپس روانہ کرنے کے بعد ممبئی لایاگیا ہے۔
حاصل جانکاری کے مطابق ائیر انڈیاکی فلائٹ نمبراے ائی996کے ذریعہ ٹکلا کو آج صبح ممبئی لایاگیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=HX-p1B-tCwE
ٹکلا سے سی بی ائی پوچھ تاچھ کرے گی اور ممبئی کی ٹاڈا عدالت میں اس کو پیش کیاجائے گا۔سال1993کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد وہ ہندوستان سے فرار ہوگیا تھا جس کی وجہہ سے 1995میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کی گئی۔
اس کے علاوہ ٹکلا پر مجرمانہ سازش‘ قتل ‘ اقدام قتل اور دیگر کئی مقدمات درج ہیں۔ممبئی 1993بم دھماکوں کے کم سے کم27ملزمین اب بھی پہنچ سے باہر ہیں جنھیں بھگوڑا مقرر کردیاگیاہے۔