نئی دہلی:انڈی ریلویز میں سفر کررہے ایک مسافر کو ڈراؤنا اور خوفناک تجربے کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس کی پینٹری نے اس کو مردہ کیڑوں سے بھراپکوڑا سربراہ کیاگیا۔محمد آزاد علی کوسمپرک کرانتی کے کوچ ایس نو میں سفر کررہے تھے اسوقت حیرت میں آگئے جب پینٹری نے انہیں کیڑوں سے بھرا پکوڑا دیا۔
واقعہ 2 اگست کو پیش آیاتھا۔علی نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’’ میں نے بہت آسانی کے ساتھ پکوڑے کے اندر کیڑے کو جاتے دیکھا‘ جو پینٹری کا ر کے ایک وینڈر نے صاف ستھرے پیاکٹ میں مجھے سربراہ کیاتھا۔میرے چار سال کے بچے نے جب پکوڑے کے دوتین نوالے کھائے اچانک وہ کیڑے صاف طورپر دیکھائی دینے لگے‘‘۔
انڈین ریلویز کی جانب سے سربراہ کئے جانے والے کھانے میں مردہ کیڑے مکوڑ ملنے کے واقعات روزہ مرہ کی بات بن گئے ہیں۔ اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک اور مسافر کو اسی طرح کے خطرناک تجربے کاسامناکرناپڑاجب اس کے کھانے سے مردہ جھینگر دستیاب ہوا تھا۔
مسافر ممبئی کا رہنے والا تھا اور مئی کے مہینے میں گوا سے ممبئی واپس جارہاتھا۔ان واقعات کے اعداد وشمار یہیں پر ختم نہیں ہوتے ‘ ایک مردہ چپکلی انڈین ریلویز کے ایک اور مسافر کو حیرت زدہ کردیا۔مذکورہ چپکلی اس مسافر کی بریانی سے ملی تھی جو انڈین ریلویز کی پینٹری کارنے اس کو سربراہ کیاتھا۔