نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج طلاق ثلاثہ کو ’’ سلگتا ہوا ‘‘ مسئلہ قراردیا اور کہاکہ ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک میں خواتین کے خلاف دوسرے درجہ کے شہری جیسا سلوک ناممکن ہے۔
انہوں نے یکساں سیول کوڈ کے حساس مسئلہ پرمباحث کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ اتفاق رائے کی صورت میں کسی کوبھی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہرشہری کو بااختیار بنانے کے لئے کوششوں پرعمل آواری کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے دستور میں ہرایک کو بااختیاری کاتیقن دیاتھا۔چاہئے وہ کوئی مرد ہویا پھرکوئی اور۔آپ اس حقیقت سے متفق ہوں گے کہ ہندوستان جیسے ترقی پذیرملک میں ہم عورتوں کو پسماندہ نہیں رکھ سکتے۔
ان سے دوسرے درج کے شہری جیسا سلوک نہیں کرسکتے۔ کسی ترقی پسند سماج میں ایسا نامناسب ہے۔