گوہاٹی ۔ 26مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاست آسام میں کامیابی کو ترقی کا نام دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اب تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترقی کے وعدوں سے متاثر ہوکر بی جے پی کو بڑی تعداد میں ووٹ دینے والی خواتین بچھتاوے کا اظہار کررہی ہیں اور ان خواتین نے دلیرانہ اقدام کرتے ہوئے بی جے پی کی پالیسیوں کی کھل کر سخت مخالفت کی ہے اور احتجاجاً اپنا سر منڈواکر پچھتاوے کے اظہار کے علاوہ بی جے پی کو سنگین نتائج کا پیغام بھی دیا جارہا ہے۔ نیشنل میڈیا سے دور یہ خبر ان دنوں سوشیل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے اور عوام کے اس پچھتاوے پر سارا ملک حیران ہے چونکہ خواتین کا سر منڈوانا بہت ہی معیوب بات سمجھی جاتی ہے لیکن آسام کی خواتین نے ان دنوں ایسا کر دکھایا اور اس اقدام کو احتجاجاً کیا گیا اور بی جے پی کے خلاف خواتین نے جمع ہوکر احتجاجی طورپر سر منڈاکر احتجاج کیا ۔