نئی دہلی:بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ اور سماج وادی پارٹی( ایس پی) لیڈر ایم پی جیا بچن نے برسراقتدار نریندرمودی حکومت کو اپنے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکز میں برسراقتدار حکومت خواتین سے زیادہ گائے بچانے میں اپنی دلچسپی دیکھا رہی ہے۔
جیا کا بیان اس وقت منظر عام پر آیا جب بھارتیہ یوا مورچہ کے ایک رکن یوگیش وارشانے کی جانب سے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کا سر کاٹ کر لانے والے کو 11لاکھ روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔
چہارشنبہ کے روز راجیہ سبھا میں برہمی کے عالم میں جیا بچن نے کہاکہ کسی کو بھی دھمکی دینا قابل مذمت ہے۔اداکارہ سے سیاست داں بننے والی نے تنقیدی انداز میں کہاکہ ’’ کوئی کس طرح عورت کے متعلق بات کرسکتا ہے؟کیایہ طریقہ ہے اس ملک میں عورت کی حفاظت کرنے کا؟خواتین غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں کیاہے جس کو تمام فروغ دے رہے ہو؟۔ حکومت کو جنگی خطوط پر خواتین کی حفاظت کے اقدامات اٹھانے چاہئے۔
آپ لوگ گائیوں ک حفاظت کررہے تو مگر خواتین کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیاہے‘‘۔
بیر بہام میں ہنومان جینتی کے موقع پر’’ جئے شری رام ‘‘ کے نعرے لگانے والوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا سہارا لیاگیا تھا جس کے پیش نظربی جے پی یوتھ لیڈر نے مغربی بنگال چیف منسٹر کا سرکاٹ کر لانے والے کو 11لاکھ روپئے کے انعام کااعلان کرکے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ۔
#WATCH Aligarh:BJP Youth wing leader Yogesh Varshney offers Rs 11 lakhs for WB CM's head after a lathicharge in Birbhum on Hanuman Jayanti pic.twitter.com/JR77MgzptV
— ANI UP (@ANINewsUP) April 12, 2017