خطرناک طوفان ہیریکان ارما ہوئی کمزور‘ فلوریڈا میں صورتحال اب بھی خراب

جیکسن ویلا۔ہریکان ارمہ کمزور پڑا مگر فلوریڈا میں طوفان کا قہر اب بھی جاری ہے۔پیر کے روز طوفان گھنے بادلوں اور طوفانی پانی کے ساتھ زمین سے ٹکرانے کے بعد مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں راحت پہنچانے کاکام کرنے والے افراد کو پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑا۔

ارمہ پانچویں درجہ کا سمندری طوفان ہے‘ مگر ہریکان فورسس کے قریب میں اب بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ‘ ڈی سی کی خبر کے مطابق جارجیہ میں بھی طوفان نے قہر برپا کیاجو سمجھا جارہے۔

احتیاطی اقدام کے طور پر پیر کے روز جیکسن ولا شہر جو نارتھ فلورایڈا کا حصہ ہے کو جنگی خطوط پر خالی کیاگیا۔

فلوریڈا میں ہریکان ارمہ کی آمد سے قبل لاکھوں لاگھوں کو ان کے گھر سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ۔

اتوار کے روز فلوریڈا کے چار ملین افراد کے گھر وں کو ہریکان ارمہ نے بجلی سے محروم کردیاتھا۔ اٹلناٹا اور جارجیہ کے انڈین امریکن نے فلوریڈا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری کام بھی انجام دئے۔

ہریکان ارمہ کی وجہہ سے کیوبا میں کم سے کم دس لوگ مارے گئے‘ جن میں زیادہ ترکی موت عمارتیں منہدم ہونے کی وجہہ سے ہوئی ہے‘ انتظامیہ نے پیر کے روز کہاکہ کیربین میں ہولناک طوفان کی وجہہ سے 38لوگوں کی موت واقعہ ہوگئی ہے۔