گڈکر ی نے کہاکہ مجوزہ ناوی ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو ویناس ائیر پورٹ کے طرز پر سڑکوں کے علاوہ پانی کے راستوں سے بھی مربوط کیاجائے گا۔
ممبئی۔جمعرات کے روز مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ ‘ ہائی وے اور شپنگ نتین گڈ کری نے یہ کہتے ہوئے کہ سڑکیں قومی اثاثہ ہیں اس کی معیار میں کسی قسم کا تساہل برتا نہیں جائے گا اور انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ سڑکیں خراب حالات میں ملیں تو کنٹراکٹر پر بلڈوزر چلادیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے اب تک دس لاکھ کروڑ کا ارڈر دیا ہے اور یہ میں فخر کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ اب تک کسی بھی کنٹراکٹر کو آرڈر حاصل کرنے کے لئے میرے دہلی دفتر میں نہیں آنا پڑا۔ اور ایک بات یہ بھی ہے جس کو بولنے کے لئے مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔
میں نے بڑے بڑے کنٹراکٹرس سے کہاکہ اگر روڈ خراب ہوئی تو تمہیں بلڈوزر کے نیچے ڈال دونگا‘‘یہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں اس کے متعلق کوئی تساہل برداشت نہیں کیاجاسکتا‘‘ ۔وہ یہاں پر یوہین اے سنہا کی کتاب کی لانچنگ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
مذکورہ کتاب گڈکری کی پہل پر ہے۔گڈکر ی نے کہاکہ مجوزہ ناوی ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو ویناس ائیر پورٹ کے طرز پر سڑکوں کے علاوہ پانی کے راستوں سے بھی مربوط کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پانی کے ان راستوں کا استعمال کرتے ہوئے لوگ بیس منٹ میں ائیر پورٹ پہنچیں گے۔م
احولیات کے بچاؤ میں کا م کرنے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ایک ’’ معمولی اقلیت‘‘ پی ائی ایل کے ذریعہ رکاوٹیں کھڑا کررہے ہیں۔ جب میں ممبئی میں منسٹر تھا تب منصوبوں کے خلاف ایک سو سے زائد پی ائی ایل درج کئے گئے تھے۔
میں ماحولیات پر کوئی معاہدہ نہیں کروں گا۔میرے پاس ایک محکمہ ہے جو ماحولیات کو ہونے والے امکانی نقصانات کا حل نکالے گا۔مگر درخواست اس کو تعطل کاشکار بنارہے ہیں‘‘