خان اکیڈیمی کے بانی سلمان امین خان

حیدرآباد۔ ہم تمام اداکارسلمان خان کو اچھی طرح جانتے ہیں مگر آج یہاں پر ایک ایسے سلمان خان کا تعریف کرایاجارہا ہے جس کو دنیا نہیں جانتی۔ سلمان امین خان جو سل خان کے نام سے بھی جانتے ہیں وہ ایک بنگلہ دیشی ہندوستان ماہر تعلیم ہیں جس کا تعلق امریکہ سے ہے۔ مسٹر خان دنیا کی نمبر ایک مجازی اکیڈیمی جس کو ’’ خان اکیڈیمی‘‘ کہاجاتا ہے کہ بانی ہیں۔

خان اکیڈیمی جوکہ ایک ان لائن اکیڈیمی ہے اور یوٹیوب پر اس کے3.5صارفین ہیں جس کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنی رشتہ کی بہن نادیہ کے لئے یوٹیوب پر ویڈیوز پیش کرنا شروع کیاتاکہ وہ ان سے درس لے سکے۔ مگر جلد ہی ان کی آواز دنیا تک پہنچ گئی اور اس کی وجہہ سے ایک تعلیمی انقلاب برپا ہوا۔خان کو ’’ ریاضی کا مسیحا‘‘ اور خان اکیڈیمی کو ’’ مستقبل کی تعلیم‘‘ قراردیا جانے لگا۔

یوٹیوب پر ویڈیوز پیش کرنے سے قبل خان فنڈز کی مہارت کے لئے کام کرتے تھے ۔ مگر ان کی اہلیہ نے مفت تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے انہیں ملازمت چھوڑنے کا اسرار کیا جوکہ ان کی ذمہ داریوں کی تکمیل کا واحد ذریعہ تھا اس کے بجائے انہوں نے خان اکیڈیمی پر کام کرنا شروع کردیا۔معاشی وسائل کی کمی کے باوجود خان نے بناء کسی توقف کے خان نے اپنی اہلیہ کی بات مانتے ہوئے خان اکیڈیمی پر پورے وقت کام کرنا شروع کردیا۔

ایک سال کے قریب تک انہوں نے سطح غربت سے نیچے کی زندگی گذار ی ۔ آج سلمان خان کاشما ر دنیا کے سو بااثر لوگوں میں ہوتا ہے۔ ان کی ویب سائیڈ پر 60بلین رجسٹرڈ اسٹوڈنٹس ہیں اور بل گیٹس بھی اس میں شامل ہیں۔آج کی تاریخ تک نو ملین کے ڈونیشن انہیں بل گیٹس سے حاصل ہوئے ہیں جبکہ گیارہ ملین گوگل سے ۔بل گیٹس کا ماننا ہے کہ سلمان دنیا کے ٹیچر ہیں۔جستجو او رحوصلہ انسان کو یقیناًترقی کی منزلیں طئے کراتا ہے مگر شرط یہ ہے کوششیں ایمانداری کے ساتھ کی جانے چاہئے۔