خاشقجی کی’ اسمار ٹ واچ ‘ میں قتل کی ریکارڈنگ ہوئی

دوسری طرف ترک حکام کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی نے جو ایپل کی گھڑی پہن رکھی تھیوہ صحافی کے لاپتہ ہونے او رقتل کے معاملے کو حل کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ حکام کے مطابق خاشقجی کی اسمار ٹ گھڑی نے سعودی قونصل خانہ میں اڈیو ریکارڈنگ کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ خاشقجی قونصلیٹ میں داخل ہونے سے قبل اپناائی فون اپنی منگیتر کو دئے کرگئے تھے

۔ترکی روزنامہ ’صباح‘ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ خاشقجی سے پوچھ تاچھ ‘ تشد اورقتل کااڈیوان کی گھڑی کی میموری میں ریکارڈ ہوگیاہے۔

خاشقجی نے سفارت خانہ میں داخل ہونے سے قبل ریکارڈنگ کے فیچر کوآن کردیاتھا ۔ اطلاع کے مطابق سعودی عرب سے بھیجے گئے قاتلوں کو اپنی غلطی کا اسوقت احساس ہوا جب انہو ں نے خاشقجی کی کلائی پر ایپل کی گھڑی دیکھی۔

انہو ں نے خاشقجی کے فنگر پرنٹ استعمال کرکے گھڑی سے فائل ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پوری طرح سے ڈیلیٹ نہیں کر پائے۔