خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بی جے پی رکن اسمبلی کی بدسلوکی کا ویڈیو ہوا وائیرل

رودرا پور۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مقامی رکن اسمبلی کا سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائیرل ہوا ہے جس میں رکن اسمبلی راج کمار ٹھکرال ایک خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں صاف طور پر رکن اسمبلی کو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جمعہ کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سٹی پٹرول یونٹ کی سب انسپکٹرانیتا گیروالانے گاڑی کے دستاویزات نہیں ہونے کی وجہہ سے ایک شخص کو گرفتار کیاتھا۔

گیروالا نے اس کی گاڑی ضبط کرکے مذکورہ شخص کو پولیس تحویل میں لے لیاتھا۔ٹھکرال پولیس اسٹیشن پہنچ کر خاتون پولیس اہلکا ر کے ساتھ بدسلوکی کی۔