خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کی شان میں گستاخی کامعاملہ۔ آج تک اور اس کے اینکر روہت سردھانہ کو نوٹس جاری 

نئی دہلی۔ اماں عائشہؓ اور خاتون جنت بی بی فاطمہؓ اور جناب مریمؓ کی شان میں جو گستاخیاں کی گئی ہیں اس کے خلاف اب ملت اسلامیہ ہند کی جانب سے قانونی کاروائی شروع کی گئی ہے ۔ آلہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ فرمان احمد نقوی نے اپنے موکل آلہ آبد جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا سیدحسن رضا زیدی اور اثر فاونڈیشن کے چیرمن شوکت علی عابدی کی جانب سے آج تک نیوزچینل کے ڈائرکٹر ارون پوری اور اس کے اینکر روہت سردانہ کو نوٹس بھیجا اور مطالبہ کیاہے کہ نوٹس ملنے کے اندرون دس یوم قصوار کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاجائے گا اور جیل بھروتحریک شروع کی جائے گی۔

یہ نوٹس دفعہ295اور 295اے اور 153اور دفعہ34کے تحت روانہ کیاگیا ہے ۔ اس سلسلہ میں شوکت علی عابدی نے کہاکہ حضرت عائشہؓ ‘ حضرت فاطمہؓ اور حضرت مریمؓ کی شان میں جو گستاخی کی گئی ہے اس کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے ہوئے ہیں اور الگ الگ مقامات پراب تک 12ایف ائی آر بھی درج کرائی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہو ں نے کہاکہ ہم نے اس سے پہلے آلہ آباد کے تقریب 2000لوگوں کے دستخط پر مشتمل ایک میمورنڈم یہاں کے ڈی ایم اور ایس پی کو سونپاتھا باوجود اسکے کے کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی نوٹس لیا گیا جس کے سبب لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہم نے وزیراعلی اترپردیش سے بھی گذارش کی تھی کہ وہ ایکشن لیں۔ ایک سوال کے جواب میں شوکت بھارتی نے کہاکہ روہت سردھانہ یاسیاسی لوگوں کے لئے بیان بازی وقتی چیز ہوسکتی ہے لیکن یہ توہین ہمارے لئے وقتی چیز نہیں ہے اس لئے اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ یہ معاملہ یوں ہی ختم ہوجائے گاتو یہ اس کی غلط فہمی ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ اگر روہت سردھانہ کو نیوز چینل سے نہیں نکالا جاتا ہے اور آج تک نیوز چینل ملت سے معافی نہیں مانگتا ہے تو اس کے خلاف ہم قانونی کاروائی پر مجبور ہوں گے۔ شوکت بھارتی نے کہاکہ ہم نے نوٹس میں کہاہے کہ اگر 10دن کے اندر کاروائی نہیں ہوتی تو پھر ہم اس کے خلاف مفاد عامہ میں پٹیشن داخل کریں گے