ریاستی وزیر کے ٹی آر کا وعدہ ۔ اسمبلی حلقہ ملک پیٹ میں انتخابی مہم سے خطاب
ڈپٹی سی ایم محمود علی کی موجودگی میں تلگودیشم کے اسلم اور سرینواس کی ٹی آر ایس میں شمولحیدرآباد ، 22 جنوری (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے شہر حیدرآباد کی 50 سالہ پسماندگی کو 5 برس میں دور کرتے ہوئے ترقی یافتہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں تلگو دیشم پارٹی ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے میئرس نے شہر پرحکمرانی کی لیکن اس کی ترقی پر خاص توجہ نہیں دی، جس کی بناء شہر میں آج بھی بنیادی سہولتوں کا فقدان پایا جاتا ہے۔ کے ٹی آر آج موسیٰ رام باغ میں انتخابی مہم سے کے دوران خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پرکے ٹی راما راؤ اورڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی موجودگی میںحلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے تلگو دیشم پارٹی کے قائدین موسیٰ رام باغ سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم اور سلیم نگر سے تعلق رکھنے والے ٹی ایس سرینواس نے اپنے حامیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کے ٹی آر نے ٹی آر ایس کے تاحال کارناموں سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں بلا رکاوٹ برقی سربراہی ہو یا پینے کے پانی کی سربراہی، تلنگانہ حکومت نے اسے ممکن بنایا۔ انہوں نے شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ محمد اسلم اور ٹی ایس سرینواس نے ٹی آر ایس میںشمولیت کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار پارٹی کی مؤثر کارکردگی نے ہی انہیں ٹی آر ایس میں شامل ہونے پرراغب کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے نوجوانوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں قوم اور پارٹی کا مستقبل قرار دیااور انہیں محنت اورایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس عوام دوست حکمراں جماعت ہے اور اس نے اپنے اقتدار کی قلیل مدت میںمتعدد مثالی کارنامے انجام دیئے، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عوام سے ٹی آر ایس کو شہر کی ترقی کیلئے موقع فراہم کرنے کی اپیل کی۔