حیدرآباد: ۲؍ آٹو ڈرائیوروں نے نابالغ لڑکی کا اغواء و عصمت ریزی کی ۔ 

حیدرآباد: شہرمیں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔جس میں دو آٹو ڈرائیوروں نے ایک نابالغ لڑکی کو اغواء کر کے اس کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس ذرائع کے بموجب درج کی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ ۱۴؍ سالہ نابالغ متاثرہ لڑکی سرینواس نگر علاقہ میں ایک خانگی اسپتال کے باہر کسی کا انتظار کرتی کھڑی ہوئی تھی ۔ اس اسپتال میں اس کی ماں شریک تھیں ۔ ملزمین جب اس کو دیکھا تو اس کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ۔

انہوں نے اس لڑکی کو پھل خریدنے کا بہانا بناکر اس کا اغواء کرلیا اور منصوبہ کے مطابق ایک سنسان جگہ لے گئے او راس کی عصمت ریزی کی ۔بعد ازاں اس کو اسپتال کے پاس لاکر چھوڑدیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔