حیدرآباد کے طالب علم کاگوگل کے ساتھ 1.2کروڑ کا معاہدہ

یدرآباد۔اسی سال حیدرآباد ائی ائی ٹی سے گریجویٹ کی تکمیل کرنے والی اسنہا ریڈی کو گوگل کے ساتھ معاہدے میں سالانہ1.2کروڑ ادا کرنے کو قطعیت دی گئی ہے ‘ ائی ائی ٹی حیدرآباد کے2008میں قیام سے لے کر اب تک یہ سے اونچا پیاکج ہے۔

گوگل کے انٹلیجنس پراجکٹ کے لئے اسنہا کا انتخاب عمل میں ہے ‘جنھیں رام ناتھ کوئند کے ہاتھوں ’’ نصاب اور نصابی سرگرمیوں سے ہٹ کر سرگرمیوں میں بہتر مظاہرہ‘‘ پیش کرنے پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

سابق میں طلبہ کو پیش کئے جانے والا پیاکج40لاکھ تھا ‘ اور عام طور پر گیارہ لاکھ پچاس ہزار کی پیشکش کی جاتی ہے۔ائی ائی ٹی حیدرآباد کی مذکورہ کمپیوٹر سائنس گریجویٹ جس نے چار گولڈ میڈیکل بھی حاصل کئے ہیں‘نے حالیہ دنوں میں گوگل کی جانب سے منعقدہ ان لائن ٹسٹ کے چار راونڈ کو مکمل کیا اور بالآخر انہیں یہ موقع ملا۔ان کے والد سدھاکر وقار آباد کے ساکن ہیں اور حیدرآباد میں ایک سافٹ ویر کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

فائنل روانڈ کے لئے اسنہا کو امریکہ جانا تھا مگر وہ کسی وجہہ سے نہیں جاسکی جس پر پچھلے تین روانڈ کے بہتر مظاہرے کے پیش نظر گوگل نے فائنل روانڈ بھی ان لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

اسنہا کا کہنا ہے کہ ائی ائی ٹی حیدرآباد تجربات کے ضمن میں اپنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ’’ گوگل پراجکٹ میں منتخب ہونے کے لئے کافی مدد بھی کرتا ہے‘‘
سیاست نیوز