حیدرآباد:بینکوں کی تین روز تعطیل اور بینک ملازمین کی جانب سے ایک روز کی ہڑتال کے اعلان زیادہ تر اے ٹی ایمس کو پھر ایک بار پیسوں سے خالی کردیا۔
جمعہ کے روز شیوراتری کی وجہہ سے بینکوں کو تعطیل تھی اس کے بعد دوروزہ ہفتہ واری تعطیل ۔ جبکہ پیر کے روز بینک میں کام کاج جاری رہا‘ مگر حسب ضرورت ائے ٹی ایم میں پیسے نہیں بھرے گئے۔
پانچ اے ٹی ایم کا دورہ کرنے کے بعد ایک 62سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم پی راگھو راؤ نے کہاکہ ’’ گارڈس نے ہاتھ ہلاتے ہوئے مجھے آگے بڑھادیا اور کہاکہ یہاں پر پیسے نہیں ہیں
ایس بی ائی اے ٹی ایم ودیانگر میں اسی طرح کی صورتحال سامنا کرنے والے پرگتی کمار نے کہاکہ ’’ میں بھول گیاتھا کہ متواتر تعطیلات ہیں‘ جب میں پیسے لینے گیا تو اے ٹی ایم میں رقم نہیں تھی‘‘۔
بینک ملازمین نے کہاکہ ’’حالات پر دوبارہ قابو پانے کے لئے ایک ہفتہ وقت لگے گا جبکہ منگل کے روز بھی بینکوں میں کسی طرح کا کوئی کام نہیں ہوا‘‘۔ شہر کی ایک بینک کے مینجر نے کہاکہ ’’ اس کے بعد تنخواہوں کا ہفتہ شروع ہوگا تنخواہوں کے لئے فنڈز کی اجرائی عمل میں ائے گی اور وظائف تقسیم کئے جائیں گے ۔ لہذا تنگ صورتحال اگلے ہفتے تک جاری رہے گی‘‘