حیدرآباد: والدین کی جانب سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر ایک نوجوان عاشق جوڑا نے چہارشنبہ کے روز خودکشی کرلی ہے ۔ یہ واقعہ رنگاریڈی ضلع کے وینکٹ پور گاؤں میں پیش آیا ۔ مہلوکین کی شناخت ۱۹؍ سالہ مہیش اور ۱۷؍ سالہ شلپا سے کی گئی ہے ۔ یہ دونوں پچھلے دو سال سے ایک دوسرے کے دامن محبت میں گرفتارتھے ۔ جب ان کے والدین کو ان کے معاشقہ کے بارے میں علم ہوا تو ان لوگوں نے انہیں ڈانٹا او رایک دوسرے سے دور رہنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے اپنی شادی کی بات اپنے والدین کے سامنے رکھی لیکن ان دونوں کے والدین راضی نہ ہوئے ۔ اس سے دلبرداشتہ ان دونو ں زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس سب انسپکٹر سریش یادو نے ایک کیس درج کر کے تحقیقا ت کا آغاز کردیا ۔