حیدرآباد: والدین شادی کیلئے راضی نہ ہونے پر عاشق و معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد: شمس آباد منڈل کے رنگاریڈی ضلع کے پلونی گوڑا گاؤں میں ایک عاشق و معشوقہ نے شادی کے لئے والدین راضی نہ ہونے پر اتوار کی صبح ریلوے پٹری پر لیٹ کر خودکشی کرلی ہے ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ انہیں ریل پٹری پر دو نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ ان میں سے ایک شناخت پٹالا گوڑم متوطن شراون کی حیثیت کی سے کی گئی ہے جو ڈگری کا طالبعلم ہے جبکہ دوسری نعش مایوری نام کی ایک لڑکی کی ہے جو مہیشورم کی ساکن ہیں او رانٹر میڈیٹ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔

یہ دونوں آپس میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے شادی کرلیں ۔ لیکن جب انہو ں نے اپنے اپنے والدین سے اس بارے میں بات کی تو ان لوگوں نے ان کی شادی سے متفق نہ ہوئے ۔ جس سے ان دونو ں کی دل شکنی ہوگئی او ر خودکشی کرنے کا ارادہ کرلیا اور اتوار کی صبح ان دونوں شمس آباد میں ٹرین پٹری پرلیٹ کر اپنی جان دیدی ۔ بعد ازاں ان دونوں کی نعش کے ٹکڑے پائے گئے ۔ راہ گیروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔