حیدرآباد نمائش کے ایام میں اضافہ 

حیدرآباد: آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن کو اس مہینہ کی ۲۴؍ تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ نمائش سوسائٹی کے سکریٹری مسٹر سریندر ریڈی نے حکومت سے ۲۴؍ فروری تک نمائش کی مدت ایام میں اضافہ کی خواہش کی ہے ۔ واضح رہے کہ ۳۰؍ جنوری کو نمائش میں زبردست آگ لگ گئی تھی ۔ جس میں کروڑہا روپے کے مالیتی اشیاء جل خاکستر ہوگئے تھے اور دو دن تک نمائش بند تھی ۔ کئی تاجرین کو کافی مالی نقصان ہوا ۔ اس حادثہ کے پیش نظر ا س کی مدت ایام میں اضافہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ نمائش ہر سال یکم جنوری سے ۱۵ ؍ فروری تک رکھی جاتی ہے ۔