حیدرآباد میں ساتھویں جماعت کے طالب علم نے پانچویں جماعت کے طالبہ کی عصمت ریزی کی

حیدرآباد۔پولیس کے مطابق ایک کم عمر لڑکے نے آج پانچ سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت ریزی کی جو معین آباد میں اس کے پڑوسی میں مقیم ہے ۔

معین آباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرجی سرینواس نے کہاکہ لڑکی کے والد نے جو شکایت درج کرائی ہے اس کے مطابق‘15سالہ لڑکا جوساتھویں جماعت کاطالب علم ہے نے آج دوپہر میں لڑکی کو اپنے گھر لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی

۔شکایت کے مطابق انسپکٹر نے مزید کہاکہ لڑکی نے واقعہ کے متعلق اپنے باپ کو واقف کروایا اور یہ بھی کہاکہ پچھلے ماہ بھی مذکورہ لڑکے نے اس طرح کی حرکت کی تھی۔

ائی پی سی کے سیکشن تحفظِ اطفال برائے جنسی ہراسانی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے‘ انسپکٹر نے بتایا کہ لڑکے کو ابھی گرفتار نہیں کیاگیا ہے ‘اور اس ضمن میں مزیدتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔