حیدرآباد میں روہنگیا ئی مسلمانوں کے لئے افطار کا اہتمام

حیدرآباد : شہر حیدرآبادمیں قیام پذیر روہنگیائی مسلمانوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔اہل خیر حضرات کی جانب سے روہنگیائی مسلمانو ں کی مدد کی جارہی ہے ۔ دین اسلام میں محتاجو ں کی مدد کرنے کی تاکید آئی ہے ۔

اور رمضان المبارک میں ایک نیکی کا ثواب ۷۰۰؍ تک بڑھ جاتا ہے ۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے مال سے لوگ استفادہ کرتے ہیں ۔کیو نکہ اسلام نام ہی خیر خواہی کا ہے ۔حیدرآباد شہر کی یہ خاصیت رہی ہے کہ یہاں ہر ضرورت مند کی ضرورت پوری ہوتی ہے ۔

حیدرآباد میں روہنگیائی مسلمانوں کے لئے دعوت افطار کیا جارہا ہے ۔ جو حضرات ان روہنگیائی مسلمانو ںیا پسماندہ علاقوں میں دعوت افطار میں میں حصہ

لینا چاہتے ہیں ا ن نمبرات پر کال کریں :۔

+91-7207524803 +91-7207244144 یا میل کریں :۔ siasat.technologies@gmail.com