حیدرآباد:۔ جوانی اور طاقت پروردگار عالم کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔اسے نیک کاموں اور دوسروں کی مدد کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔اور معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔لیکن جب اس نعمت کا غلط استعمال کیا جا تا ہے تو اپنے ساتھ دوسروں کو ایذاء رسانی ہوتی ہے۔
اور پولیس اسٹیشنس اور عدالت کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔اسی طرح کا ایک واقعہ چہارشنبہ کے روز کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
جہاں پر دو گینگ کے گروپوں میں زبردست تصادم ہوگیا۔دونوں گروپس آپس میں ایک دوسرے پر مکے بازی اور اینٹوں سے حملہ کر رہے تھے۔اس جھگڑے کے بعد مقامی لوگوں میں خوف اور دہشت کا ماحول چھا گیا۔اس جھگڑے کی ابتداء موٹر سیکل کے مسئلہ سے شروع ہوئی۔ان دونوں نے کاچیگوڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔
پولیس نے کیس درج کرنے بعد دونوں گروپوں کو منتشر کردیا۔مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ اس جھگڑے میں تین روڈی شیٹرس بھی شامل ہیں۔کاچیگوڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ستیہ نارائنہ نے کہا کہ یہ جھگڑا ایک موٹر سیکل کے مسئلہ سے شروع ہوا
۔ِانہوں نے اس جھگڑے میں روڈی شیٹرس کے شامل ہونے کو مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں گروپس بعد میں آپس میں سمجھوتے کے لئے آئے۔