حیدرآباد میٹرو ریل کرایوں کے متعلق جانکاری

حیدرآباد۔منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں حیدرآبا دمیٹرو ریل کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے ہاتھوں عمل میں ائے گا اور اس کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل( حیدرآباد ) لمیٹڈ نے حیدرآباد میٹرو کے کرایو ں کا اعلان کیاہے۔

دو کیلومیٹر تک کا کم سے کم کرایہ 10روپئے اور زیادہ سے زیادہ 26کیلومیٹر کا کرایہ 60روپئے ہوگا۔ کمرشیل اپریشن 29نومبر سے صبح6تاک رات 10بجے شروع ہوجائیں گے۔

سفر کو آسان بنانے کے لئے اسمارٹ کارڈس جس کی قیمت کم سے کم ایک سوروپئے اور زیادہ سے زیادہ 3000روپئے مقرر کی گئی ہے اب سے یہ اسمارٹ کارڈس ناگول‘ تارناکہ ‘ پرکاش نگر‘ ایس آر نگر اسٹیشن پر صبح10تا شام5بجے دستیاب ہیں۔