حیدرآباد : میر چوک پولیس اسٹیشن کے پولیس عہدیداران رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے ۔ 

 

حیدرآباد: انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے پرانے میں واقع میر چوک پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس اعلی عہدیدار اور ایک پولیس کانسٹبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑلیا ۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد کمشنر پولیس محکمہ کو ایک شکایت موصول ہوئی ۔جس کے مطابق میر چوک پولیس اسٹیشن کے ۳۴؍ سالہ سب انسپکٹر ایم سارانگاپانی ، ۳۶؍ سالہ پولیس کانسٹبل کے کرن کمار مبینہ طور پر پچاس ہزار روپے رشوت حاصل کررہے تھے ۔

شکایت کنندہ کا نام کے انیل کمار بتایا جاتا ہے ۔شکایت موصول ہونے کے بعد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے جال بچھاکر انہیں رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ ملزمین پولیس ایک مقامی خانگی دواخانہ کے پاس رشوت کی رقم وصول کررہے تھے ۔اسی اثناء رشوت ستانی کے عہددیداران نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔