حیدرآباد: میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع روشن کالونی میں ایک ماں او ربیٹی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ۵۵/ سالہ صبیحہ بیگم او ران کی بیٹی ۲۲/ سالہ طیبہ بیگم روشن کالونی میں پچھلے دو ماہ سے ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھے۔ پیرکی صبح طیبہ کا شوہر معین خان اپنے کام کیلئے گھر سے نکل پڑا۔ طیبہ کی شادی معین خان سے جاریہ سال کے مارچ کے مہینہ میں ہوئی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندرنگر کے اشوک چکروتی نے بتایا کہ معین خان رات میں اپنے کام سے واپس گھر لوٹا۔ اس کی بیوی طیبہ او راس کی ماں صبیحہ زمین پر پڑے ہوئے ہیں او ران کے جسم سے خون بہہ رہا ہے۔ چکروتی نے بتایا کہ نعشوں کا پنچنامہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ قتل کی واردات ہے۔ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک قتل کا کیس درج کر لیا ہے۔