حیدرآباد: شہر میں ایک شخص نے معمولی بحث و تکرار کے بعد اپنی حاملہ بیوی کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ آصف نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق وجئے کمار نے اپنی بیوی شالینی تین ماہ کی حاملہ کا قتل کردیا ۔
پولیس نے بتایا کہ معمولی بحث و تکرار کے بعد وجئے کمار شالینی کے سر پر وزنی پتھر سے ماردیا جس سے برسر موقع اس کی موت واقع ہوگئی ۔ قتل کرنے کے بعد وجئے کمار نے خود کو پولیس کے سپرد کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔