دہلی ریلوے اسٹیشن سے چہارشنبہ کے روز فراری کی اطلاع کے ساتھ سٹی پولیس نے تلاشی مہم کی شروعات کی
حیدرآباد۔ ایک برطانوی شہری محمد علی ایگی مختلف مقدمات میں زیرتحویل تھا بالخصوص حیدرآباداور دہلی میں پاسپورٹ فراڈ اسے ماخوذ کیاگیاتھا ‘ وہ چہارشنبہ کے روز دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے پولیس کی حراست میں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
علی کو دہلی میں پاسپورٹ کیس کے متعلق پٹیالہ کورٹ میں پیش کرنے کے لئے دہلی لے جایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق سٹی پولیس لائن امیر پیٹ کی ٹیم اسکو دہلی لے گئی تھی او عدالت میں پیش ہونے کے بعد اسے دہلی واپس لانا تھااسی دوران وہ پولیس ٹیم کو چکمہ دیکر ریلوے اسٹیشن سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے کہاکہ علی دہلی او رحیدرآباد کے اندر بیرونی شہریوں کے قانون کے متعلق متعدد سکیشن کے تحت چار مقدمات میں زیرحراست تھا۔
اس کے علاوہ وہ 2010میں انگلینڈ کے کارڈیف میں ہوئی قتل کے متعلق بھی شک کے دائرے میں ہے۔ اس وقت وہ حیدرآباد کے لئے فراری اختیار کی تھی جس کے بعد انٹرپول نے سال 2010میں ریڈکارنر نوٹس جاری ۔ اس کو سی ائی ڈی نے گرفتار کیاتھا۔.
پاسپورٹ فراڈ کیس میں وہ چرلہ پلی سنٹرل جیل میں قید تھے اور دومرتبہ 19ڈسمبر2016اور 9فبروری کو دومرتبہ دہلی لے جایاگیا تھا۔
جیسے پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ دہلی پولیس اسٹیشن سے فرار ہوکر حیدرآباد پہنچاہے اس کے ساتھ ہی سٹی پولیس نے اس کی تلاشی کاکام شروع کردیا۔