ممبئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف یکم نومبر سے کھیلے جانے والے ٹی 20میاچوں کے متعلق پیر کے روز ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد سراج اور ممبئی سے تعلق رکھنے والے بلے باز شریاس ائیر کو ہندوستان کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔
#TeamIndia for 3-match T20I series against New Zealand #INDvNZ. The series starts from the 1st of November 2017. pic.twitter.com/R50PAVCBjW
— BCCI (@BCCI) October 23, 2017
حالیہ دنوں میں23سال کے سراج جس نے اپنے کیریر کی شروعات سن رائیزرس حیدرآباد سے کی ہے نے نیوز لینڈ کے خلاف ساوتھ افریقہ میں ہندوستان کے لئے بہترین مظاہرہ کیاہے۔ اپنے ٹی20کے 16میاچوں کی سیریز میں سراج نے18.73کی اوسط سے 26وکٹ لئے ہیں اور ان کا اکنامی ریٹ7.85ہے۔پچھلے ایک سال سے ائیر ممبئی کے لئے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آرہے ہیں۔
انہوں نے ساوتھ افریقہ میں نمائش میاچ کے دوران آسڑیلیا کے خلاف دوہرا سنچری بنائی ا ور دوسری اننگ میں ایک سنچری بھی بنائی جس کی وجہہ سے ہندوستان کو اس میاچ میں کامیابی ملی تھی۔سال2016کے ائی پی ایل ایڈیشن میں دہلی ڈیر ڈیول کے لئے توقع کے مطابق انہو ں نے کچھ شاندار اننگ بھی کھیلے ہیں۔ مجوزہ ٹی 20سیریز کی ٹیم کچھ اس طرح اعلان کی گئی ہے ۔
ویراٹ کوہلی (کپتان)‘ شرما ‘ شیکھر دھون‘ کے ایل راہول‘ منیش پانڈے‘ شیریہ ائیر‘ دنیش کارتک‘ ایم ایس دھونی( وکٹ کیپر)‘ ہاردیک پانڈیہ‘ اکثر پٹیل‘ یزودھار چہل‘کلدیپ یادو‘ بھونیشوار کمار‘ جسپریت بمرا‘ محمد سراج ‘ اشیش نہرہ صر ف ایک میاچ کے لئے۔
اسکاٹ دوم۔ ویراٹ کوہلی (کپتان) کے ایل راہول‘ مرلی وجئے‘ شیکھر دھون‘ چھتیس وار پجارہ‘ اجینکایہ راہانے‘ روہت شرما‘ ویردھمان سہا‘ روی چندرن اشوین‘ رویندرجڈیجہ‘ کلدیب یادو‘ ہاردیک پانڈیہ‘ محمد شامی‘ انمیش یادو‘ بھونیشوار کمار‘ ایشانت شرما
You must be logged in to post a comment.