حیدرآباد سے اڑان بھرے اسپائس جٹ کی فلائٹ کی ناگپور میں ایمرجنسی لینڈنگ

ناگپور۔حیدرآباد سے جبل پور جانے والے اسپائس جٹ کی فلائٹ جس میں پچاس مسافرین تھے تکنیکی خرابی کی وجہہ سے ناگپور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ۔

ائیر لائن نے کہاکہ تمام مسافرین جو ہوائی جہاز میں سوار تھے محفوظ طریقے سے اتارلئے گئے۔

ائیر پورٹ کے عہدیدار نے کہاکہ بامبارڈیر کیو400ائیرکرافٹ پائیلٹ نے تکنیکی خراب محسوس کرنے کے بعد ائیرکرافٹ کو ناگپور ائیر پورٹ پر اتاردیا۔

اسپائس جٹ کے ایک ترجمان نے توثیق کی کہ مسافرین کے لئے دوسرے ہوائی جہاز کا انتظام کیاگیا تھا مگر وقت کا تعین نہیں کیاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ اسپائس جٹ فلائٹ ایس جی 1096کی حیدرآباد سے جبل پور جارہی تھی کو ناگپور تکنیکی خرابی کی وجہہ سے روانہ کردیا گیا‘‘اس میں پچاس مسافرین سوار تھے۔خرابی محسوس کرنے کے بعد پائیلٹ نے ائیر ٹرافک کنٹرولر کو اس کی اطلاع دی۔