حیدرآباد: ناچارم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ۱۵؍ سالہ نوجوان لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔ متوفی کی شناخت روی تیجا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتا یا کہ ریتی سے لدی تیز رفتار لاری نے بائیک پر سوار روی تیجا کو پیچھے سے ٹکر دیدی ۔ سر پر شدید زخموں کی وجہ سے روی تیجا بر سر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق نعش کو گاندھی ہاسپٹل بغرض پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے ۔