حیدرآباد : سرجری کے بعد سرجن نے خاتون کے پیٹ میں قینچی بھول گئے ۔

حیدرآباد : سرجن نے سرجری کے بعد قینچی مریض کے پیٹ میں ہی رکھ کر بھول گیا او رپیٹ کو سی دیا گیا ۔ بعد ازاں مریضہ کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اپنے پیٹ کا ایکسرا کروایا تواسے پتہ چلا کہ اس کہ پیٹ میں قینچی ہے جو ڈاکٹرس نے چھوڑدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل ہاٹ کی رہنے والی ۳۳؍ سالہ مہیشوری چودھری کا نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( نمس ) میں پیٹ کی سرجری کی گئی تھی ۔

اور غلطی سے اس کے پیٹ سے ڈاکٹرس نے قینچی نکالنا بھول گئے او رپیٹ کو ویسے ہی سی دئے ۔ بعد ازاں کچھ دن بعد مہیشوری نے پیٹ کے درد ہونے پر پیٹ کا ایک ایکسرا نکالا ۔ ایکسرے میں پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں قینچی ویسے ہی ہے ۔جس کی وجہ سے اس کے پیٹ میں درد ہورہا تھا ۔ نمس انتظامیہ نے کو جیسے ہی پتہ چلاتو انہوں نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے مریض کو ایمرجنسی میں شریک کردیا اور اس کے پیٹ سے قینچی نکال دیئے ۔ نمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے منوہر نے بتایا کہ ہماری ڈاکٹرس کی ٹیم اس خاتون کے پیٹ سے قینچی نکال رہی ہے ۔ ہمارے اسپتال کے تین سینئر ڈاکٹرس کی ٹیم اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔‘ ‘

مہیشوری کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ مہشوری ۲؍ دسمبر کو ہرنیا کی سرجری کروانے کیلئے نمس اسپتال میں شریک ہوئی تھیں ۔ اس کے بعد وہ روزانہ پیٹ کے درد کی شکایت کرتی تھی ۔ اس کے ایک اور قریبی رشتہ دار مہادیو نے بتایا کہ سرجری کے بعد روزانہ پیٹ کے درد کی شکایت کیا کرتی تھی ۔ ہم نے درد دور ہونے کیلئے بہت سی دوائیں کھلائیں لیکن کچھ فائدہ نہیں ہورہا تھا۔ آج پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں قینچی تھی جو ڈاکٹرس کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔ ‘‘ ڈاکٹر منوہر نے تیقن رشتہ داروں کو تیقن دلایا کہ وہ معاملہ تحقیقات کروائیں گے ۔