حیدرآباد(انڈیا): ایک غیر سرکاری تنظیم ”سرو نیڈی“ کے بانی گوتم کمار روزانہ ایک ہزار افراد کو کھانا کھلاکر اپنا نام یونیورسل بک میں شامل کرلیا ہے۔ گوتم کمار روزانہ شہر کے تین مقامات پر ایک ہزار افراد کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ گاندھی اسپتال، راجندرنگر اور چوٹ اپل کے اما ننا یتیم خانہ میں کھانا فراہم کرتے ہیں۔
انہیں یہ ایوارڈ یونیورسل بک آف ریکارڈس انڈیا کے نمائندہ کے وی رامنا راؤ اور تلنگانہ کے نمائندہ ٹی ایم سری لتا کے ہاتھوں دیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ”نیڈی سرو“ تنظیم کا آغاز 2014میں کیا۔ او راب اس تنظیم کے ۰۴۱/ کارکن ہیں۔ ہم عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں۔ ہم روزانہ ایک ہزار افراد کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا یہ کام اب عالمی سطح پر ہماری پہچان بن گئی۔ یونیورسل بک آف ریکارڈس نے مجھے صداقت نامہ دیا ہے۔ ہمارے تنظیم کا مقصد ہے کہ جہاں ہماری تنظیم موجود ہے وہاں کوبھوکا نہیں رہنا چاہئے۔
Hyderabad: Gowtham Kumar included into Universal Book of Records for serving food to over 1,000 ppl in a single day;says,"We started 'Serve Needy' in 2014;have been doing social activities since then. It was a world record as I served food to over 1000 ppl single-handedly'(26May) pic.twitter.com/15anEF1ZnV
— ANI (@ANI) May 26, 2019