حیدرآباد : آج جرم کی دنیا کے لوگ اتنے بے خوف او رنڈر ہوگئے ہیں کہ وہ جرائم کرنے میں کسی سے ڈرتے نہیں ۔بلاخوف برسرعام قتل کررہے مجرم سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ پولیس نے انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے وہ قتل جیسی بھیانک فعل کو بھی دن دہاڑے برسرعام بیچ چوراہے پر پولیس کی آنکھوں کے سامنے کرنے سے بھی باز نہیں آتے ۔
ایک ایسا ہی واقعہ حیدرآباد شہر کے عطا پور علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں ایک بے دردی سے ایک شخص کو برسرعام تلواروں سے قتل کیا گیا ۔ اور لوگ کھڑے اس خوفناک منظر کو دیکھ رہے تھے ۔اور بعض لوگ اس منظر کو اپنے فون میں قید کرنے لگے ۔او رپولیس رکشک گاڑی بھی اس ویڈیو میں نظر آرہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقتول رمیش سدی عنبر بازار کا ساکن ہے ۔اس پر چل رہے ایک مقدمہ کے تحت وہ کورٹ سے واپس ہورہا تھا ۔اسی دوران عطا پور پلر نمبر ۱۳۸؍ کے پاس کچھ لوگوں نے اس پر تلواروں او رکلہاڑی سے حملہ کردیا جس سے وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ واضح رہے کہ رمیش پر قتل کا ایک کیس چل رہا تھا ۔قتل کی وجہ آپسی مخاصمت بتائی جارہی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات میں ہے۔