حیدرآباد: پہاڑی شریف کے قریب جل پلی کے تالاب میں ایک ۱۷؍ سالہ نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ۱۷؍ سالہ محمد اسماعیل جو کشن باغ کا ساکن بتایا جاتا ہے ۔ اپنے چار دوستوں کے ساتھ تالاب کو میں تیرنے کی غرض سے گیا تھا ۔
لیکن بد قسمتی سے محمد اسماعیل تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ اسماعیل تیرنا نہیں جانتا تھا ۔ جمعہ کے صبح اس کی نعش کو برآمد کرلیاگیا ۔ پوسٹ مارٹم کیلئے اس کی نعش کو عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے ایک کیس درج کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔