حیدرآباد: بیوی کے کردار پر شک ، شوہر نے بیوی کا قتل کردیا ۔

حیدرآباد: شہر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرڈالا کیونکہ وہ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے غیر مرد کے ساتھ تعلقات تھے ۔ محض شک کی بنیاد پر اس نے یہ اقدام کرڈالا ۔ یہ واقعہ گوپالپورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق محبوب نگرسے تعلق رکھنے والے محمد رفیع نفیس بیگم سے ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ محمد رفیع دبئی میں بر سرروزگار ہے ۔ اس نے پچھلے ماہ چھٹیاں منانے کی غرض سے دبئی سے واپس اپنے گھر آیا ۔

اس نے اپنے سسرال گیا اور اپنے چھٹیاں مکمل ہونے کے بعد اس نے دبئی روانہ ہونے سے پہلے اپنے فون کو اپنی بیوی کے موبائل فون سے کنکٹ کردیا جس سے اس کی بیوی کے واٹس اپ کے مسیج کی اطلاع مل رہی تھی ۔ پھر کچھ دنوں قبل اس نے بغیر اطلاع کے دبئی سے حیدرآباد واپس آگیا ۔ او راپنی بیوی کو اس کے واٹس اپ او رکسی اجنبی سے بات کرنے کا راز فاش کردیا ۔ اس کے ان دونوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔

اس کے محمد نفیس نے سکندرآباد کی ایک ہوٹل میں اپنی بیوی کو لے گیا او روہاں قتل کردیا ۔ ہوٹل انتظامیہ نے قتل کے بارے میں گوپال پورم پولیس کو اطلاع دی ۔