حیدرآباد۔ ایک اورشرمنا ک واقعہ میں ڈاکٹر نے خاتون مریض کے ساتھ مبینہ طور پر جسمانی چھیڑ چھاڑ کی۔ مذکورہ واقعہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقے میں پیش آیا۔
بعدازاں پولیس نے ڈاکٹر کوگرفتار بھی کرلیا۔ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق ڈاکٹر جنگیش گوکانی نے خاتون مریض کے ساتھ مبینہ جنسی بدسلوکی کی۔
خبر یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر نے مریض کو چوما بھی ۔ تاہم متاثرہ کسی طرح خود کو بچاکر کلینک سے بھاگنے میں کامیاب رہی۔
بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ ڈاکٹر جگنیش کا کلینک میور مارگ پر ہے۔ متاثرن مادھوی پوری کی ساکن ہے جس کا کمر کے درد کا علاج چل رہا ہے۔
واقعہ کے متعلق بتاتے ہوئے مسٹر ایس رنگا راؤ بیگم پیٹ اے سی پی نے کہاکہ گھر لوٹنے کے بعد متاثرہ نے اپنے شوہر کو واقعہ کی تفصیلات بتائی اور ڈاکٹر کے برتاؤ کے متعلق کلینک کی ریسپشانسٹ کو بھی آگاہ کیا۔
پولیس نے ڈاکٹر گوکانی کے خلاف میں ائی پی سی کی دفعہ354کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔