حیدرآباد۔ پولیس انسپکٹر نے دلت ہوم گارڈ سے کرایا مساج‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کاحکم

حیدرآباد کی پولیس کمیونٹی پولسینگ کے لئے پہچانی جاتی ہے مگر اس طرح کے واقعات میں معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوششوں کرنے والے پولیس کو تصوئیر کو مسخ کردیتے ہیں۔

پولیس انسپکٹر سرور نگر ایس لنگایا کا مساج کرتے ہوئے ہوم گاڑڈ سائیدا نائیک کا ویڈیو وائیرل ہوا ہے

درایں اثناء انسپکٹر نے الزامات کو مسترد کردتے ہوئے کہاکہ ویڈیومیں دیکھائی دینے والے شخص وہ نہیں ہیں۔ڈی سی کی خبر کے مطابق تاہم ہوم گارڈ کا دعوی ہے کہ انسپکٹر نے انہیں جبراً مساج کے لئے کہا۔تفصیلات کے مطابق ہوم گارڈکاتعلق دلت طبقے سے ہے۔

وہ انسپکٹر کی مرضی کے خلاف کام کررہاتھا۔ اس کے برتاؤ سے تنگ آکر انسپکٹر کے ہوم گارڈ کو اپنے گھر کے کام پر لگادیا اور مساج کرنے کے لئے مجبور کیا۔ انسپکٹر نشہ کی حالت میں بھی تھا۔

ا ب یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکمران ذہنیت کے حامل ڈی سی پی مسٹر مرلی مہیش بھگوات انسپکٹر کے خلاف کیا کاروائی کرتے ہیں۔