حیدرآباد۔ اتوار کے روز ضلع نلگنڈہ کے ایک پرائمری ہلت سنٹر سے واپس لوٹنے والے ایک خاتون نے اٹو میں ہی بچے کو جنم دیا۔
دکن کرانیکل میں شائع خبر کے مطابق 30سال کی انا پورنا کو دوپہر کے وقت جب پیٹ میں درد شروع ہوا تب وہ نلگنڈہ کے ترپتی میں واقع اپنے والدین کے گھر پر ہی تھی۔
پرورتھماں نامی ایک مقامی سماجی کارکن ( آشا) نے اسے ترپتی کے پرائمری ہلت سنٹر لے گئی۔تاہم وہاں پر نہ تو کوئی ڈاکٹر موجو دتھا اور نہ ہی طبی عملہ پرائمری ہلت سنٹر میں موجود تھے۔
اناپورنا او رپرورتھماں نلگنڈہ گورنمنٹ اسپتال روانگی کی غرض سے ایک اٹومیں سوار ہوئے ۔ راستے میں اناپورنا نے اٹورکشہ میں بچے کو جنم دیدیا۔
اناپورنا کی پرورتھماں ( آشاورکر) نے مدد کی۔دونوں ماں اور بچے صحت مند ہیں ترپتی زیڈ پی ٹی سی ممبر سیدولو نے پرائمری ہلت سنٹر کے خلاف ضلع کلکٹر کو ایک شکایت بھی درج کروائی ہے۔